0
Friday 9 Aug 2019 09:35

بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے گریز کرے، انتونیو گوتریس

بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے گریز کرے، انتونیو گوتریس
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ بھارت ایسے اقدام سے گریز کرے جس سے جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت متاثر ہو۔ اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے گریز کرے مقبوضہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان نے شملہ معاہدے میں طے کیا تھا کہ معاملے کا حل پرامن طریقے سے یونائیٹڈ نیشن کے چارٹر کی روشنی میں ہی ممکن ہو گا اس لیے ہندوستان اور پاکستان کو ایسے کسی بھی اقدام سے باز آنا چاہیے جو تنازعہ والے کشمیر اور جموں کی خصوصی حیثیت کو متاثر کر سکیں۔ انتونیو گوتریس نے بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ہندوستان کی طرف سے پابندیوں کی اطلاعات پر تشویش ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پابندیاں انسانی حقوق کی صورتحال کو ابتر کر سکتی ہیں، شملہ معاہدے کے تحت مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہیے اس مسئلے پر اقوام متحدہ کا موقف ہماری قراردادوں سے واضح ہے۔
خبر کا کوڈ : 809631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش