0
Friday 9 Aug 2019 09:50

مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی لاک ڈاؤن کا پانچواں روز

مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی لاک ڈاؤن کا پانچواں روز
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کی مکمل بندش اور مکمل سیکورٹی لاک ڈاؤن، پانچویں روز میں داخل ہو گیا جس کے نتیجے میں وادی میں شہری نظام مکمل طور پر مفلوج ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ وادی میں سیکورٹی کے حالیہ انتظامات کی وجہ سے میڈیا کے چند ادارے اپنا سامان اٹھا کر خطے سے نکلنے پر مجبور ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں اور کشمیر میں گزشتہ 5 روز سے بھارتی فوج کے ہزاروں اہلکار سڑکوں پر گشت کر رہے ہیں جبکہ دکانیں بند ہیں، اس کے علاوہ گزرگاہوں پر جگہ جگہ خاردار تاریں لگا کر ایک علاقے کو دوسرے علاقے سے علیحدہ کیا گیا ہے اور وادی میں ایسی خاموشی طاری رہی کہ صرف سیکورٹی اداروں کی گاڑیوں کے سائرن کے علاوہ کچھ بھی سنائی نہیں دے رہا تھا۔ نئی دہلی کی جانب سے جموں اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور ہمالیائی خطے کو ریاست سے وفاقی اکائیوں میں تبدیل کرنے کے فیصلے کے بعد سے وہاں جاری سنگین کریک ڈاؤن میں لاکھوں افراد کی زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔

سری نگر کے شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے زیراستعمال پیلٹ گن اور ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہونے والے 50 سے زائد افراد کو اب تک طبی امداد کے لیے لایا گیا ہے۔ خطے کے مرکزی شہر سری نگر کے وسط میں لگی خار دار تاروں، رائفل اور ڈھال لیے ہیلمٹ اور خاکی لباس پہنے سپاہیوں کی نگرانی میں چیک پوائنٹس کا سامنا کرنے بچنے کے کے شہری اپنے گھر سے نکلنے میں ہی خطرہ محسوس کر رہے ہیں۔ شاپنگ مالز، پنساری کی دکانیں اور یہاں تک کے طب خانے بھی بند رہے۔ اس سے قبل سیکیورٹی کریک ڈاؤن میں شام ڈھلتے ہی محلے کی دکانوں کے دروازے کھول دیے جاتے تھے تاکہ عوام دودھ، آٹا اور بچوں کے غذا جیسی بنیادی ضروریات کی اشیا خرید سکیں لیکن اس مرتبہ یہ بھی واضح نہیں کہ وہ دکانیں کھلی ہیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ مقبوضہ وادی کے مقامی افراد ضروری اشیا جمع کرنے کے عادی ہیں کیونکہ انہیں سردیوں کے موسم، جہاں سڑکوں اور مواصلاتی نظام اکثر بند ہو جاتے ہیں، کے لیے ضروری سامان اکٹھا کرنے کی عادت ہوتی ہے۔ لینڈ لائنز، موبائل فونز اور انٹرنیٹ، تمام کی بندش کا مطلب ہے کہ کشمیری خطے کے باہر کسی سے بات تک نہیں کر سکتے اور صرف مقامی کیبل ٹی وی اور ریڈیو کی معلومات پر انحصار کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 809632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش