0
Friday 9 Aug 2019 10:26

ملتان، یافث نوید ہاشمی کی جبری گمشدگی کیخلاف ملتان کی تمام تنظیموں کا اجلاس طلب کر لیا گیا

ملتان، یافث نوید ہاشمی کی جبری گمشدگی کیخلاف ملتان کی تمام تنظیموں کا اجلاس طلب کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر و مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سابق مرکزی سیکرٹری تعلیم، سابق نائب صدر ہائیکورٹ بار ملتان یافث نوید ہاشمی کی جبری گمشدگی کے خلاف ملتان کی تمام تنظیموں کا اجلاس نماز جمعہ سے پہلے طلب کر لیا گیا، اجلاس میں ملتان کی لوکل جماعتوں اور تنظیموں کے علاوہ آئی ایس او پاکستان، ایم ڈبلیو ایم، آئی او، تحریک تحفظ عزاداری، تحریک عزم عزاداری سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔

''اسلام ٹائمز'' سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ یافث نوید ہاشمی اس ملک کے پُرامن شہری ہیں، رات کی تاریکی میں جبری گمشدگی اداروں کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یافث نوید ہاشمی اکیلا نہیں پوری قوم اُن کے ساتھ ہے، اگر اُنہیں رہا نہ کیا گیا تو آج کے ملک گیر احتجاج جہاں کشمیریوں کی حمایت ہونے تھے، اب اُس میں یافث نوید ہاشمی کی بازیابی کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یافث نوید ہاشمی کو اسلام آباد سے جب وہ اپنی فیملی کے ہمراہ موجود تھے، لاپتہ کر دیا گیا، جن کا تاحال کوئی پتہ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 809635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش