0
Friday 9 Aug 2019 12:04

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، پاک وزیر خارجہ چین پہنچ گئے

چین اور پاکستان آئرن برادرز ہیں، چینی سفیر لی جیان ژاؤ
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، پاک وزیر خارجہ چین پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے پیشِ نظر اہم سفارتی مشن پر چین پہنچ گئے ہیں۔ اس ضمن میں چین کے سفیر لی جیان ژاؤ نے ٹویٹر سے جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ وزیر خارجہ بیجنگ میں چینی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے، جہاں وہ انہیں بھارتی جارحانہ اور غیر آئینی اقدامات کے تناظر میں پاکستان کے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ چینی سفیر نے کہا کہ اس دورے کا اہتمام بہت ہی کم وقت میں کیا گیا ہے، اسی لئے تو کہا جاتا ہے کہ  چین اور پاکستان آہنی بھائی (آئرن برادرز) ہیں۔ یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ وہ  چین جارہے ہیں اور وہاں سے واپسی پر بھارتی فیصلے کے خلاف مزید اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم  عمران خان کی مختلف ممالک کے وزرائے اعظم سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے۔ 28 ممالک کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے، تاہم دنیا کشمیر کے معاملے پر ردعمل دینے میں وقت لے گی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی طیب اردگان سمیت جن جن سربراہان سے گفتگو ہو رہی ہے، ان کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اگر رائے عامہ نہ بن رہی ہوتی تو جے شنکر یہ نہ کہتے کہ پاکستان ڈاؤن گریڈیشن کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
خبر کا کوڈ : 809663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش