QR CodeQR Code

نوشہرہ، فرار ہونے سے انکار پر سفاک ملزم نے 22 سالہ لڑکی کی زبان کاٹ دی

9 Aug 2019 13:59

متاثرہ لڑکی کے والد زمین خان نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ ایک غریب انسان ہیں، انکے پاس صرف عزت اور خاندان کا نام ہی ہے، انکے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا ہے، لہٰذا حکومت اور پولیس انہیں انصاف فراہم کرے اور ملزمان کو گرفتار کر کے قرار ہواقعی سزا دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے علاقے نندرک میں گھر سے فرار ہونے سے انکار پر سفاک ملزم نے 22 سالہ لڑکی کی زبان کاٹ دی اور اس پر چھریوں کے وار کر کر کے شدید زخمی کر دیا۔ مقامی پولیس کے مطابق مسماۃ (ع) ایک تعلیم یافتہ اور باشعور نوجوان لڑکی تھی، جسے محبوب نامی ملزم ورغلا کر گھر سے بھگانا چاہتا تھا، تاہم اس کے انکار پر ملزم نے طیش میں آ کر اسے تشدد اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں زیادتی کا راز فاش ہونے کے ڈر کی وجہ سے ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مسماۃ (ع) کی زبان کاٹ دی اور چھریوں کے پے درپے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا اور خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی لڑکی کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا، جہاں اس نے تحریری طور پر ملزم کا نام لکھ کر نشان دہی کر دی، جس کے بعد تھانہ مصری بانڈہ میں مسماۃ (ع) کی مدعیت میں ملزم محبوب، انضمام اور تین دیگر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ دوسری جانب متاثرہ لڑکی کے والد زمین خان نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ ایک غریب انسان ہیں، ان کے پاس صرف عزت اور خاندان کا نام ہی ہے، ان کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا ہے، لہٰذا حکومت اور پولیس انہیں انصاف فراہم کرے اور ملزمان کو گرفتار کر کے قرار ہواقعی سزا دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 809722

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809722/نوشہرہ-فرار-ہونے-سے-انکار-پر-سفاک-ملزم-نے-22-سالہ-لڑکی-کی-زبان-کاٹ-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org