QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس محمود خان کی زیر صدارت جاری

9 Aug 2019 14:07

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں منظور کردہ قرار داد کے مطابق مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی مکمل حمایت کرتے ہیں، بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے حق پر ڈھاکہ ڈالا گیا، کشمیریوں کی سیاسی، سماجی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے پی کے کابینہ کا اجلاس وزیراعلٰی محمود خان کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کے خلاف قرار داد منظور کر لی گئی۔ قرار داد کے مطابق مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی مکمل حمایت کرتے ہیں، بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے حق پر ڈھاکہ ڈالا گیا، کشمیریوں کی سیاسی، سماجی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں وزیراعلٰی نے تمام محکموں کو ترقیاتی منصوبوں کا ماہانہ جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ محمود خان نے کہا کہ محکمہ پی اینڈ ڈی سے پی سی ون کی منظوری تین مہینوں میں یقینی بنائی جائے۔ فارن ڈیویلپمنٹ اسسٹنس کے فنڈز کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 809726

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809726/خیبر-پختونخوا-کابینہ-کا-اجلاس-محمود-خان-کی-زیر-صدارت-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org