0
Friday 9 Aug 2019 15:59

انصاراللہ یمن کے سربراہ عبدالملک بدرالدین حوثی کے بھائی ابراہیم بدرالدین حوثی کو شہید کر دیا گیا

انصاراللہ یمن کے سربراہ عبدالملک بدرالدین حوثی کے بھائی ابراہیم بدرالدین حوثی کو شہید کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ یمنی نیوز چینل المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی وزارت داخلہ نے جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالمالک بدرالدین حوثی کے حقیقی بھائی اور انصاراللہ کے سرگرم رکن ابراہیم بدرالدین حوثی کو امریکی-سعودی اتحاد کے دہشتگردوں نے ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے شہید کر دیا گیا ہے۔ یمنی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ یمنی وزارت داخلہ نے اپنے بیان کے آخر میں یمنی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ اور اس کے سربراہ عبدالملک بدرالدین حوثی کو تسلیت بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ یمن پر گذشتہ 4 سالوں سے زیادہ کے عرصے سے امریکی-سعودی اتحاد کی طرف سے خوفناک جنگ مسلط کرنے کے ساتھ ساتھ اقتصادی محاصرہ بھی جاری ہے، جس کی وجہ سے غریب ترین مسلم ملک کی نہ صرف معیشت اور انفراسٹرکچر بری طرح تباہ ہوگیا ہے بلکہ وہاں کی خطیر مسلم آبادی بھی صحت، خوراک اور پینے کے پانی کے حوالے سے ناگفتہ بہ صورتحال سے دوچار ہے، جبکہ ایسی صورتحال میں جارح امریکی-سعودی اتحاد کی طرف سے یمنی مزاحمتی تحریکوں کے سربراہوں کی ٹارگٹ کلنگ بھی ایک جنگی حربے کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 809742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب