QR CodeQR Code

ایران نے خلیج فارس میں قائم امریکی اتحاد میں ممکنہ شمولیت پر اسرائیل کو وارننگ جاری کر دی

9 Aug 2019 17:07

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے خلیج فارس میں قائم امریکی اتحاد میں اسرائیل کی ممکنہ شمولیت کی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسرائیل کو ایسے کسی بھی اقدام کے اٹھانے سے باز رہنے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے خلیج فارس میں قائم امریکی فوجی اتحاد میں اسرائیل کی ممکنہ شمولیت کی خبروں پر اسرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی نظر میں یہ فوجی اتحاد خطے میں موجود تناؤ میں اضافے کی اصلی وجہ ہے، جبکہ ایران اس اتحاد میں غاصب و ناجائز صیہونی رژیم، جو مشرق وسطیٰ میں ناامنی اور عدم استحکام کی جڑ ہے، کی کسی بھی قسم کی شمولیت کو اپنی سکیورٹی، حاکمیت اور سالمیت کے خلاف ایک کھلا چیلنج اور خلیج فارس کے علاقے میں بحران اور عدم استحکام کا باعث سمجھتا ہے، جبکہ ایران اپنی دفاعی پالیسی کے تحت ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے اپنے قانونی حق کو محفوظ رکھتا ہے اور اپنی دفاعی پالیسی پر عملدرآمد میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا، لہذا غاصب و ناجائز صیہونی رژیم اپنے کسی بھی خطرناک اقدام کے سنگین نتائج کی ذمہ دار خود ہوگی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکہ کی طرف سے کشتیرانی کی صنعت کے تحفظ کے بہانے سے خلیج فارس میں فوجی اتحاد قائم کرنے یا مستقبل میں کشتیرانی کے تحفظ کے بارے میں اجلاس کے بلائے جانے کے بارے میں کہا کہ ایران اپنے خلیج فارس میں واقع ہونے، خلیج فارس کے ساتھ اپنی 1500 میل لمبی سرحد رکھنے اور اسی حوالے سے اپنی قدیم تاریخی ذمہ داریوں کی خاطر خلیج فارس کو اپنی ملکی سرزمین کا حصہ جانتا ہے اور خلیج فارس اور اس میں ہونے والی کشتیرانی کی سکیورٹی کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے، لہذا ایران خلیج فارس میں خطے سے باہر کی کسی بھی فوجی طاقت کی موجودگی کو، چاہے وہ کسی بھی عنوان کے تحت وہاں موجود ہو، نہ صرف اس خطے کی سکیورٹی میں ممد و معاون نہیں سمجھتا بلکہ خلیج فارس میں غیر سابقہ تناؤ اور بحران کا باعث سمجھتا ہے۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایسے کسی بھی فوجی اتحاد کی تشکیل کی نہ صرف کھل کر مخالفت کرتا ہے بلکہ ایسے کسی بھی اقدام کو خطے میں موجود تناؤ میں اضافے کا باعث اور فریب کاری پر منحصر جانتا ہے، جبکہ ایران ایسے کسی بھی اقدام کے اٹھانے والے یا ایسے کسی بھی اتحاد کے رکن ملک کو خطے میں موجود تناؤ اور اس کے نتیجے میں مستقبل قریب میں واقع ہونے والے بحران کا باعث بھی قرار دیتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 809753

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809753/ایران-نے-خلیج-فارس-میں-قائم-امریکی-اتحاد-ممکنہ-شمولیت-پر-اسرائیل-کو-وارننگ-جاری-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org