0
Friday 9 Aug 2019 19:01

ڈی جی خان، مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام نماز جمعہ کے بعد بھارت کیخلاف احتجاجی ریلی

ڈی جی خان، مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام نماز جمعہ کے بعد بھارت کیخلاف احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خود مختاری اور خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف ملک بھر کی طرح ایم ڈبلیو ایم ڈی جی خان یونٹ سخی سرور کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی، احتجاجی ریلی سے پرنسپل مدرسہ جامعۃ الحسین مولانا ظفر عباس نے خطاب کیا۔ مولانا ظفر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی ریلی میں آپ کی شرکت مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور ہندوستان کے منہ پر طمانچہ ہے، ہندوستان ایک ایسا غلیظ ملک ہے جس نے انسانیت پہ جبر کی تمام تر حدیں پار کر دی ہیں۔

مظلوم کشمیری عوام پہ ہندوستانی فورس کی بربریت قابل مذمت ہے، کشمیری عوام پرامن عوام ہے، ہندوستان کی جانب سے کشمیری عوام پہ ڈھائے گئے مظالم پہ اقوام متحدہ کی خاموشی تشویشناک اور انتہائی افسوسناک ہے، بھارتی حکومت مظلوم کشمیریوں پہ ظلم کرنا بند کرے اور اپنی فورس کے گلے میں پٹا ڈالے، ورنہ امت مسلمہ اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔ اس موقع پر یونٹ سیکرٹری جنرل زوہیب حسن، انجمن جعفریہ کے صدر ڈاکٹر غلام رضا، ضلعی سیکرٹری میڈیا سیل زوار جہانزیب، گدا حسین، کوثر عباس اور دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 809761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش