0
Friday 9 Aug 2019 19:29

بلاول بھٹو زرداری کا نماز عید مظفرآباد آزاد کشمیر میں ادا کرنے کا فیصلہ

بلاول بھٹو زرداری کا نماز عید مظفرآباد آزاد کشمیر میں ادا کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بقر عید پر نماز عید مظفرآباد آزاد کشمیر میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ آل پاکستان حریت کانفرنس کے راہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا۔ حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری راجہ پرویز اشرف اور شیری رحمان بھی شریک تھے۔ اس موقع پر سابق صدر آصف علی زردری نے کہا کہ  شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کیلئے ہزار سال تک لڑنے کا اعلان کیا تھا، اقوام متحدہ بھارت کو اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کا پابند کرے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ کشمیریوں کی پاکستان سے وفا ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔ آل پاکستان حریت کانفرنس کے کنوینئر سید فیض نقشبندی اور سید عبداللہ گیلانی نے وفد کی سربراہی کی۔ محمود احمد ساغر، فاروق رحمانی، یوسف نسیم، حسن البناء، پرویز احمد شاہ، عبدالمجید میر، شمیم شال، رفیق ڈار اور مرتضی درانی وفد میں شامل تھے۔ آل پاکستان حریت کانفرنس کے راہنماؤں نے اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ کو کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 809764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش