0
Friday 9 Aug 2019 19:46

کشمیری مظلومین سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام رجوعہ سادات میں مظاہرہ

کشمیری مظلومین سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام رجوعہ سادات میں مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ہندوستانی ریاستی دہشت گردی اور کشمیر کی خود مختاری اور خصوصی حیثیت کے قانون (آرٹیکل 370) کے خاتمے کے خلاف سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک گیر یوم احتجاج کے موقع پر جامعہ بعثت رجوعہ سادات کے طلباء و طالبات کے اور ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور مودی سرکار کے خلاف نعرے درج تھے۔ واضح رہے کہ کشمیری مظلومین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پورے پاکستان میں ریلیاں اور مظاہرے منعقد ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 809767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش