0
Friday 9 Aug 2019 20:03

حکومت مدارس کے حوالے سے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے، اتحاد تنظیمات مدارس

حکومت مدارس کے حوالے سے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے، اتحاد تنظیمات مدارس
اسلام ٹائمز۔ اتحاد تنظیمات مدارس خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ حکومت مدارس کے حوالے سے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ اتحاد تنظیمات مدارس خیبر پختونخوا نے حکومت سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مدارس کے حوالے سے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے، کوائف کے نام پر مدارس انتظامیہ کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ ترجمان اتحاد تنظیمات مدارس خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت محکمہ تعلیم کے علاوہ کوئی ادارہ کوائف نہیں مانگ سکتا، معاہدے کے برعکس مدارس سے غیر متعلقہ معلومات مانگی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 809775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے