0
Friday 9 Aug 2019 20:22

مودی کے یکطرفہ اقدام سے کشمیر کی متنازع حیثیت ختم نہیں ہو سکتی، علامہ ریاض نجفی

مودی کے یکطرفہ اقدام سے کشمیر کی متنازع حیثیت ختم نہیں ہو سکتی، علامہ ریاض نجفی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علی مسجد جامعہ المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام مشکلات میں اصل رجوع اللہ تعالیٰ کی طرف ہونا چاہیے، اس وقت کشمیر، یمن اور بحرین کے مسلمان مصیبت میں ہیں۔ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تنازع ہے۔ مودی کے یکطرفہ اقدام سے اس کی متنازع حیثیت ختم نہیں ہو سکتی، پاکستانی کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں۔ ہم اگر خالص نیت سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا اقرار کریں اور اس پر یقین رکھیں تو خالق کائنات فرماتا ہے کہ تم میری طرف آﺅ! مجھے یاد رکھو، میں تمہیں یاد رکھوں گا۔ میری طرف آﺅ میں تمہاری مدد کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی مصبیت آئے تو انسان زرا بھی غیبت نہ، گناہ سے محفوظ رہے، گناہ نہ کرے کیونکہ انسان کی کامیابی کا راز صرف خدا سے استغفار ہے۔ اگر انسان فقط اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگائے تو خدا کامیابی عطا فرماتا ہے، کاش ہمارے حکمران، ہماری افواج ایسا کریں اور کشمیریوں سے بھی یہی کرنے کو کہیں تو چند دنوں میں ہی اس کا اتنا اثر دیکھیں گے کہ انڈیا کو یہ طاقت نہیں ہوگی کہ وہ ان کی آواز دبا سکیں اور ایک کروڑ چالیس لاکھ لوگوں کو اپنا غلام بنا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر، یمن اور بحرین کے عوام یک آواز ہو کر ”اللہ اکبر، اللہ اکبر “ کے نعرے لگائیں تو اس کے اثر اور اللہ تبارک و تعالیٰ کی توفیق سے انہیں ہر مقام پر کامیابی و کامرانی حاصل ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 809786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے