QR CodeQR Code

امام کعبہ خطبہ حج میں کشمیر کیلئے فیصلہ کن پالیسی کا اعلان کریں، اشرف جلالی

9 Aug 2019 20:49

لاہور میں کشمیر بچاو مارچ سے خطاب میں تحریک صراط مستقیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم کا علاج صرف احتجاج نہیں بلکہ ہماری مسلحہ افواج ہیں۔ حالات نے ثابت کر دیا ہے، کشمیر کسی قرارداد سے نہیں جھاد سے آزاد ہوگا۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کا علان بھارت کیلئے موت ثابت ہوگا۔ جنگیں یقینا مسائل کا حل نہیں لیکن جھاد بالیقین مسائل کا حل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی اپیل پر آزاد کشمیر سمیت پورے ملک میں کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ”یومِ تحفظ کشمیر“ منایا گیا۔ مساجد میں فضیلت جہاد کے موضوع پر خطبے دیئے گئے اور بعد از نماز جمعہ ریلیوں اور مظاہروں کا بھی انعقاد کیا گیا۔ مرکزی ”کشمیر بچاؤ مارچ“  مرکز صراط جامع مسجد رضائے مجتبیٰ سے لیکر ریلوے اسٹیشن تک کیا گیا۔ کشمیر بچاؤ مارچ کی قیادت ڈاکٹر اشرف آصف جلالی، صاحبزادہ محمد داؤد رضوی، خطیب پاکستان مولانا محمد منشا قادری، مولانا محمد فیض سلطان، مولانا محمد امانت علی سرداری نے کی۔ کشمیر بچاؤ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ کشمیر کی نہتی بیٹیاں محمد بن قاسم کے انتظار میں اسلام آباد کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ انہیں پاک فوج کے روپ میں کسی محمود غزنوی کا انتظار ہے۔

انہوں نے کہا پاک فوج کے چند گھنٹے کشمیریوں کا 70سال سے لٹکا ہوا مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔ امام کعبہ کو حج کے خطبہ میں مظلوم کشمیریوں کی مدد کیلئے فیصلہ کن پالیسی کا اعلان کرنا چاہیے۔ بھارتی مظالم کا علاج صرف احتجاج نہیں بلکہ ہماری مسلحہ افواج ہیں۔ حالات نے ثابت کر دیا ہے، کشمیر کسی قرارداد سے نہیں جھاد سے آزاد ہوگا۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کا علان بھارت کیلئے موت ثابت ہوگا۔ جنگیں یقینا مسائل کا حل نہیں لیکن جھاد بالیقین مسائل کا حل ہے۔ اپنی سرزمین سے کسی کا غاصبانہ قبضہ چھڑانا دہشتگردی نہیں بلکہ اپنے حقوق  کے حصول کی جدوجہد ہے۔

دریں اثناء تحریک لبیک کے ترجمان محمد جمیل بیگ جلالی کے مطابق مرکز صراط مستقیم جامع مسجد رضائے مجتبیٰ میں خطبہ جمعہ کے موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کیلئے جہاد کی فرضیت کا شرعی فتوی دیا اور اس سلسلہ میں قرآن و سنت سے دلائل دیئے۔


خبر کا کوڈ: 809791

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809791/امام-کعبہ-خطبہ-حج-میں-کشمیر-کیلئے-فیصلہ-کن-پالیسی-کا-اعلان-کریں-اشرف-جلالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org