سراج الحق کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر قائم 7 رکنی جائزہ کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ
9 Aug 2019 23:01
وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انہیں کمیٹی میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی جائے گی۔
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر قائم 7 رکنی جائزہ کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سراج الحق کو کمیٹی میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی جائے گی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آزادکشمیر کے صدر، وزیراعظم، گلگت بلتستان کے گورنر اور وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی بھارتی حکومت کے حالیہ اقدام کا جائزہ اور سفارشات پیش کرے گی۔ یاد رہے کہ 6 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر مجوزہ ردعمل ترتیب دینے، سیاسی، سفارتی، قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے اور تجاویز مرتب کرنے کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔
خبر کا کوڈ: 809807