0
Saturday 10 Aug 2019 03:29

اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو یہ بھارت کی آخری جنگ ہوگی، ایم ڈبلیو ایم سندھ

اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو یہ بھارت کی آخری جنگ ہوگی، ایم ڈبلیو ایم سندھ
اسلام ٹائمز۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی کشمیری مظلومین کی حمایت اور فاشسٹ ہندوستانی وزیراعظم مودی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین انڈیا اور مودی کیخلاف نعرے اور کشمیری مظلومین سے اظہار یکجہتی کے لئے شعار بلند کر رہے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی تو یہ آخری جنگ ہوگی اور ہندوستان جنوبی ایشیاء کے نقشے سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے انشاءاللہ مٹ جائے گا۔ کراچی میں مرکزی مظاہرہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے باہر منعقد کیا گیا، جس سے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی، علامہ علی انور جعفری، مولانا زاہد ہاشمی و دیگر نے خطاب کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے، ہندوستان اسرائیل کی طرح دنیا کے نقشے سے جلد مٹنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی آزادی کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں۔ علامہ باقر زیدی نے مزید کہا کہ اقوام عالم کی ہندوستانی ظلم بربریت پر خاموشی افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ حیات ہے اس پر لگنے والے ہاتھ کو ہم کاٹ کر رکھ دیں گے۔ علامہ باقر زیدی نے مزید کہا کہ کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو اندرونی مسئلہ کہہ کر دنیا کو دھوکہ نہیں دے سکتا، ہندوستان کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مکمل خلاف ورزی ہے۔ علامہ علی انور جعفری نے کہا کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ میں ایک حل طلب مسئلہ ہے، خطے پر جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں، دنیا کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدہ صورت حال پر انتظار نہیں کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انڈیا پاکستان کے مابین جنگ ہوئی تو اس جنگ کی حدت کو پوری دنیا محسوس کریگی۔ مولانا زاہد ہاشمی نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، ہم پہلے بھی کشمیر کے لئے جنگ لڑ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی غیور اور بہادر قوم اپنے مظلوم نہتے کشمیری بھائیوں کی حقوق کے لئے دوبارہ بھی قربانیاں دینے کے لئے تیار ہیں۔ دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ملک بھر کی طرح سندھ کے مختلف اضلاع میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے، جس میں سکھر چوہدر ی اظہر، خیرپور آغا منور جعفری، رانی پورمیں مولانا احمد علی، ٹھری میں مولا نبی بخش، شکارپور میں فدا عباس، کنب میں مولانا نقی حیدری، جیکب آباد میں مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی، مولانا سیف علی، کشمور میں میر فائق، لاڑکانہ میں مولانا محمد علی، شھدادکوٹ میں سید علی اکبر، نواب شاہ میں مولانا سجاد محسنی، مٹیاری میں مولانا دوست علی، ٹنڈو الہیار میں غلام رسول، ماتلی میں یعقوب حسینی، بدین میں مولانا سید نادر شاہ، سجاول میں مظفر لغاری، ٹھٹھہ میں ڈاکٹر عبد الحسین، ٹنڈو محمد خان میں مولانا محمد بخش، عمرکوٹ میں راجا اسد، تھر میں امیر سلطان، سانگھر میں کریم بخش، نوشہرہ میں واسد علی، جامشورو میں سید غلام شاہ، دادو میں اصغر حسینی اور گھوٹکی میں مولانا معشوق قمی و دیگر نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 809828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب