0
Friday 9 Aug 2019 09:01

امریکہ کے جاسوس ڈرون کا بغداد کے شمال مغرب میں کریش

امریکہ کے جاسوس ڈرون کا بغداد کے شمال مغرب میں کریش
اسلام ٹائمز۔ عراقی خبر رساں اداروں نے ایک امریکی جاسوسی ڈرون کے بغداد کے شمال مغربی علاقے میں گرنے کی خبر دی ہے۔ (براثا) نیوز ایجنسی نے اپنے خصوصی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جاسوسی ڈرون بغداد کی شمال مغربی سمت میں گرا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ڈروں کا نمبر 52178 تھا اور یہ (الرضوانیہ) کے ایک زرعی علاقے میں گرا ہے۔ خصوصی ذرائع کے مطابق ڈرون ظاہری طور پر صحیح و سالم ہے اور اس کی باڈی کو کوئی بھاری نقصان نہیں پہنچا۔ مذکورہ خبر رساں ایجنسی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ ڈرون ہیک ہونے یا اس کے سیسٹم میں الیکٹرونیکی طور پر اختلال ایجاد ہونے کی وجہ سے گرا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس جاسوسی ڈرورن کو ایک عراقی ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے، جس نے اس ڈرون کو علاقے سے کہیں اور منتقل کر دیا ہے، ڈرون گرنے کی وجوہات کے حوالے سے ابھی زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی عراق کے سرکاری ذرائع نے ابھی تک اس کی تصدیق کی ہے۔ یہ امریکی جاسوس ڈرون ایسی حالت میں گرا ہے کہ کچھ عرصے پہلے ہی ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر صوبہ ہرمزگان میں کوہ مبارک کے علاقے میں ایک امریکی جاسوس ڈرون "گلوبل ہاوک" کو مار گرایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 809839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش