0
Saturday 10 Aug 2019 09:36

بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا دیں، شیخ میرزا علی

بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا دیں، شیخ میرزا علی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کا ایک ہنگامی اجلاس گلگت میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان شیخ مرزا علی نے کی، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور انڈیا کے ظالمانہ رویے پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ مرزا علی نے کہا انڈیا نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ انڈیا کے اس ظالمانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اس سلسلے میں عالمی برادری کو سخت نوٹس لینا چاہئے، کشمیر میں انڈیا نے مسلمانوں کے ساتھ ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ اسلامی تحریک پاکستان انڈیا کے اس بزدلانہ حرکت پر شدید غم و غصے کااظہار کرتی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر کے معاملے پر فوری پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے۔ اسلامی تحریک پاکستان کشمیر کی آزادی کا جذبہ پہلے بھی رکھتی تھی اور اب بھی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کشمیر واقعے کے بعد حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کے لئے پہلے سے زیادہ سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔
خبر کا کوڈ : 809842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش