0
Saturday 10 Aug 2019 09:51

مقبوضہ کشمیر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، عمران خان

مقبوضہ کشمیر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔ عمران خان نے شاہ بحرین شیخ حمد بن عیسٰی آلِ خلیفہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کا اعلان اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کے غیر ذمے دارانہ اور یک طرفہ اقدام کو روکنے میں کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 809846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب