QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، عمران خان

10 Aug 2019 09:51

وزیراعظم پاکستان نے شاہ بحرین شیخ حمد بن عیسٰی آلِ خلیفہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کا اعلان اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔ عمران خان نے شاہ بحرین شیخ حمد بن عیسٰی آلِ خلیفہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کا اعلان اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کے غیر ذمے دارانہ اور یک طرفہ اقدام کو روکنے میں کردار ادا کرے۔


خبر کا کوڈ: 809846

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809846/مقبوضہ-کشمیر-تسلیم-شدہ-متنازع-علاقہ-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org