0
Saturday 10 Aug 2019 13:17

پنجاب پولیس کا جاتی امراء میں رات گئے ایکشن، چیک پوسٹیں منہدم کر دی گئیں

پنجاب پولیس کا جاتی امراء میں رات گئے ایکشن، چیک پوسٹیں منہدم کر دی گئیں
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں شریف خاندان کی رہائشگاہ جاتی امراء پر پولیس کا رات گئے ایکشن، شریف خاندان کی جانب سے سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر بنائی گئی سکیورٹی چیک پوسٹیں ختم کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات کو پولیس نے بھاری مشینری کے ساتھ شریف خاندان کی لاہور میں واقع رہائشگاہ جاتی امراء پر چھاپہ مارا ہے۔ پولیس کرین اور دیگر مشینری کے ساتھ جاتی امراء پہنچی۔ پولیس کی جانب سے جاتی امراء کے پاس موجود سرکاری زمین پر قائم کردہ چیک پوسٹوں کو منہدم کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شریف خاندان کی جانب سے سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر سکیورٹی چیک پوسٹیں قائم کی جا رہی تھیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے غیر قانونی طور پر تعمیر کی جانے والی چیک پوسٹوں کو ختم کر دیا ہے۔ اس سے قبل بھی پولیس کی جانب سے جاتی امراء پر چھاپہ مار کر غیر قانونی بیرئیرز اور رکاوٹیں ختم کر دی گئیں تھی، دوبارہ اسی سلسلے میں جاتی امراء پر ریڈ کیا گیا اور تمام غیر قانونی تعمیرات کو ختم کر دیا گیا۔
 
 
 
خبر کا کوڈ : 809930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش