0
Saturday 10 Aug 2019 14:31

مقبوضہ کشمیر کے متعلق تبدیلیاں بھارتی حکومت کے دائرہ کار کا حصہ ہیں، روس

مقبوضہ کشمیر کے متعلق تبدیلیاں بھارتی حکومت کے دائرہ کار کا حصہ ہیں، روس
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی طرف سے آرٹیکل 370 ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور اسے دو حصوں میں تقسیم کرنے کے اعلان کے بعد روس نے بھارت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جو تبدیلیاں کیں وہ بھارتی آئین کے مطابق حکومت کے دائرہ کار میں ہیں، ہمیں اُمید ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین اختلافات کو شملہ معاہدے کے تحت دو طرفہ بات چیت کے ذریعے سلجھا لیا جائے گا۔ روسی وزارت خارجہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ نئی دہلی نے مقبوضہ کشمیر میں جو بھی تبدیلیاں کیں، اُس کی وجہ سے پاکستان اور بھارت خطے کی صورتحال کو مزید کشیدہ نہیں ہونے دیں گے۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کیا جانا اور اسے دو ریاستوں میں تقسیم کیے جانے کا بھارتی اقدام بھارتی آئین کے دائرہ کار کے تحت کیا گیا ہے، ہمیں توقع ہے کہ دونوں فریق اس اقدام کے نتیجے میں خطے کی صورتحال کو خراب نہیں کریں گے، ہمیں اُمید ہے کہ دونوں ممالک اپنے اختلافات کو سیاسی اور سفارتی محاذ پر بات چیت کے ذریعے سُلجھا لیں گے۔ یاد رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کی پاکستان نے شدید مذمت کی، لیکن مغربی ممالک اور بعض عرب ممالک سمیت کئی ممالک نے اس معاملے پر بھارتی اقدام کی حمایت بھی کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 809932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش