QR CodeQR Code

مردان، 12 سالہ بچی نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

10 Aug 2019 13:23

لواحقین کے مطابق بچی جمعے کی شام کو اچانک غائب ہوگئی تھی پتہ کرنے پر چند گھنٹوں بعد گھر کے ساتھ ویران جگہ میں ملی جہاں، نامعلوم ملزمان نے اس کو درخت کے ساتھ لٹکا دیا تھا اور بچی کے گلے میں رسی پڑی ہوئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ مردان کے علاقہ گڑھی کپورہ میں 12 سالہ بچی کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق بٹگرام نہر کے قریب 12 سالہ بچی سونیا گل ولد عظیم باچہ کو نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا جس کی لاش گھر کے پاس ویران جگہ پر درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ لواحقین کے مطابق بچی جمعے کی شام کو اچانک غائب ہوگئی تھی پتہ کرنے پر چند گھنٹوں بعد گھر کے ساتھ ویران جگہ میں ملی جہاں، نامعلوم ملزمان نے اس کو درخت کے ساتھ لٹکا دیا تھا اور بچی کے گلے میں رسی پڑی ہوئی تھی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے بچی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس کے مطابق مقتول بچی کی والدہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے اپنی ہمسایہ وصیت پر الزام لگایا ہے کہ اس نے ان کی بچی کو قتل کیا ہے جس کے بعد پولیس اس کے دو بیٹوں کو گرفتار کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 809935

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809935/مردان-12-سالہ-بچی-نامعلوم-افراد-کے-ہاتھوں-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org