QR CodeQR Code

مالاکنڈ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

10 Aug 2019 13:36

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ زلزلے کا مرکز افغان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 70 کلومیٹر تھی۔


اسلام ٹائمز۔ مالاکنڈ ڈویژن، سوات اور گرد و نواح میں ہفتہ کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صوابی، مالاکنڈ، سوات، پشاور اور دیر سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے۔ زلزلے سے کسی بھی جانے یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ زلزلے کا مرکز افغان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 70 کلومیٹر تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صبح کے اوقات میں 4.5 شدت کا زلزلہ ٓآیا تھا۔ دو روز قبل بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 809937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809937/مالاکنڈ-اور-گرد-نواح-میں-زلزلے-کے-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org