0
Saturday 10 Aug 2019 15:01

گلگت، نیب پلی بارگین کے تحت حاصل شدہ رقم 35 لاکھ روپے جی بی حکومت کے حوالے

گلگت، نیب پلی بارگین کے تحت حاصل شدہ رقم 35 لاکھ روپے جی بی حکومت کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ نیب گلگت نے پلی بارگین کے تحت ریکور شدہ 35 لاکھ 70 ہزار روپے کا چیک جی بی حکومت کے حوالے کر دیا۔ نیب سب آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق قومی احتساب بیورو نے محکمہ جنگلات کے سابق ڈی ایف او سلیم و دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ ملزمان نے پلی بارگین کے تحت تمام رقم 3.57 ملین روپے ادا کی۔ نیب سب آفس نے پلی بارگین میں ملنے والی تمام رقم کو گورنمنٹ آف گلگت بلتستان کو واپس کر دیا۔ نیب سب آفس میں منعقدہ تقریب میں قومی احتساب بیورو کے ناصر جونیجو نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر) خرم آغا کو ریکور شدہ رقم کا چیک حوالے کیا۔ واضح رہے کہ سابق ڈی ایف او سلیم اللہ خان و دیگر نے ٹمبر ڈسپوزل پالیسی کے دوران غیر قانونی کٹی ہوئی لکڑی کو جرمانے کے بغیر نقل و حمل کی اجازت دی تھی جس کی وجہ سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا تھا۔
خبر کا کوڈ : 809951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش