QR CodeQR Code

بھارتی سفارتی عملے کے 13 ارکان پاکستان چھوڑ گئے

10 Aug 2019 17:03

حکومت نے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دے تھا اور پاکستان نے اپنے ہائی کمشنر کو نئی دلی نہ بھیجنے کا بھی فیصلہ کر رکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سفارتی عملے کے 13 ارکان پاکستان چھوڑ گئے۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے اقدام کے رد عمل میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت سے سفارتی تعلقات میں کمی اور بھارتی سفیر کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد حکومت نے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دے تھا اور پاکستان نے اپنے ہائی کمشنر کو نئی دلی نہ بھیجنے کا بھی فیصلہ کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی سفارتی عملے کے 13 ارکان پاکستان چھوڑ گئے ہیں، بھارتی سفارتی عملہ اور ان کے اہل خانہ واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے یکجہتی کے لیے 15 اگست یعنی بھارتی یوم آزادی والے دن کو یوم سیاہ منانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ خیال رہے پاکستان کے نئے ہائی کمشنر امین الحق کو 16 اگست کو بھارت جانا تھا تاہم بھارتی اقدام کے بعد اب انہیں بھارت جانے سے روک دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 809957

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809957/بھارتی-سفارتی-عملے-کے-13-ارکان-پاکستان-چھوڑ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org