0
Saturday 10 Aug 2019 17:25

منڈی بہاوالدین، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام حمایت کشمیر ریلی کا انعقاد

منڈی بہاوالدین، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام حمایت کشمیر ریلی کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنیکے بھارتی اقدامات اور بھارتی افواج کے کشمیری بھائیوں کیخلاف مظالم پر احتجاج کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح منڈی بہاوالدین میں بھی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں بچوں، جوانوں اور بزرگ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیری مظلوموں کی حمایت اور بھارتی حکومت کیخلاف سخت نعرے بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 809959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب