QR CodeQR Code

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر قومی ادارے کے خلاف اکسانے کی فرد جرم عائد

10 Aug 2019 18:40

جوڈیشیل کونسل کو جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل کے ذریعے غیر قانونی طور پر جمع کرائے گئے جواب الجواب میں قومی اداروں کی شق کا اضافہ کیا گیا جو اصل شوکاز میں شامل نہیں تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر قومی ادارے کے خلاف اکسانے کی فرد جرم عائد کر دی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی آئینی درخواست میں یہ سوال اٹھایا تھا کہ اٹارنی جنرل کے ذریعے غیر قانونی طور پر جمع کرائے گئے جواب الجواب میں قومی اداروں کی شق کا اضافہ کیا گیا جو اصل شوکاز میں شامل نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے صدر مملکت کو لکھے گئے خطوط کے حوالے سے شوکاز نوٹس میں جسٹس فائز پر اداروں کی تضحیک کی فردجرم عائد کی ہے۔ ایک سینئر حکومتی عہدیدار نے انکشاف کیا کہ جسٹس فائز نے صدر مملکت کو تین خط لکھے تھے، تیسر اخط منظر عام پر نہیں آیا جس میں میڈیا ٹرائل کی شکایت کی گئی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 809965

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809965/جسٹس-قاضی-فائز-عیسی-پر-قومی-ادارے-کے-خلاف-اکسانے-کی-فرد-جرم-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org