QR CodeQR Code

کوہستان میں مسافر گاڑی کھائی میں گر گئی، بچے سمیت 6 افراد جاں بحق

10 Aug 2019 18:41

کوہستان میں حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی لوئر دیر جا رہی تھی جس میں سوار تمام افراد کا تعلق بھی لوئر دیر سے تھا، جو عید منانے اپنے آبائی گھر جا رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ کوہستان کے علاقہ پٹن جانچل کے مقام پر مسافر گاڑی گہری کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوہستان میں حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی لوئر دیر جا رہی تھی جس میں سوار تمام افراد کا تعلق بھی لوئر دیر سے تھا، جو عید منانے اپنے آبائی گھر جا رہے تھے۔ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے 3 افراد کو فوراً ہی ریسکیو کر لیا تھا، تاہم باقی کے 3 افراد کو ریسکیو کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جنہیں رسیوں اور مشینری کے ذریعے نکالا گیا۔ شاہراہ قراقرم پر اکثر حادثات ہوتے رہتے ہیں جنہیں کوہستان کے مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کرتے ہیں جس کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا جاتا۔ گذشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گرنے سے 33 افراد جاں بحق اور 6 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق بس گرنے کے فوری بعد مقامی آبادی کے افراد جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کی ذمہ داریاں ادا کی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 809966

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809966/کوہستان-میں-مسافر-گاڑی-کھائی-گر-گئی-بچے-سمیت-6-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org