0
Saturday 10 Aug 2019 19:10

یوم آزادی کا لوگو، کشمیر بنے گا پاکستان کے عنوان سے جاری کر دیا گیا

یوم آزادی کا لوگو، کشمیر بنے گا پاکستان کے عنوان سے جاری کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے 14 اگست کو یوم آزادی کشمیریوں سے منسوب کرنے کا قومی لوگو جاری کردیا۔ حکومت کی جانب سے 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا گیا ہے اور اب کشمیر بنے گا پاکستان کا یوم آزادی کا لوگو سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ لوگو میں سرخ رنگ سے لکھا کہ کشمیر جدوجہد آزادی کی قربانیوں کو ظاہر کررہا ہے، جب کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہرحد تک جانے کے جذبے کو بھی خون کی سرخی سے اجاگر کیا گیا۔ لوگو میں پاکستان کا جھنڈا، کشمیر بنے گا پاکستان، کا عزم لیے لہرارہا ہے، جبکہ لوگو کے گرد سرخ رنگ کی لکیر مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے و مظالم کو ظاہر کررہی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 809971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب