0
Saturday 10 Aug 2019 19:55

آؤ کراچی صاف کریں مہم اب عوام کی مہم بن چکی ہے، علی زیدی

آؤ کراچی صاف کریں مہم اب عوام کی مہم بن چکی ہے، علی زیدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سید علی حیدر زیدی کا کہنا ہے 'آؤ کراچی صاف کریں' مہم اب عوام کی مہم بن چکی ہے، کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے، گجر نالہ بہت حد تک صاف ہوچکا ہے، دیگر نالے بھی جلد صاف ہوجائیں گے۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے دورے پر نکلے ہیں، نالوں کی صفائی میں کے پی ٹی کا عملہ بھی حصہ لے رہا ہے، ہمارا پہلا کام واٹر فلو کو ٹھیک کرنا ہے، صفائی مہم کیلئے کوئی بھی چندہ مانگنے آئے پولیس کو رپورٹ کریں، کراچی کا کچرا اٹھانا سازش ہے تو میں بھی اس سازش کا حصہ ہوں، شہری مرضی سے صفائی مہم میں حصہ لے سکتے ہیں، کراچی سے سارا کچرا اٹھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 809976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش