QR CodeQR Code

اصغریہ تحریک اور اے ایس او کے زیر اہتمام فکرِ شہید حسینیؒ سیمینار کا انعقاد

10 Aug 2019 22:12

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قائد شہیدؒ اکثر فرماتے تھے کہ پاکستانی قوم کی بہتری فقط اور فقط ولایتِ فقیہ کی جانب رجوع کرنے میں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام اندرون سندھ کے علاقے نوشہروفیروز میں شہید علامہ سید عارف الحسینی کی 31ویں برسی کی مناسبت سے فکرِ شہید حسینی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار سے انجینئر سید حسین موسوی، سید امتیاز حسین شاہ بخاری، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی، مولانا سید شفقت عباس بخاری، مولانا قادر بخش، محمد عالم ساجدی، محسن علی اصغری، سید تصور حسین رضوی و دیگر نے خطاب کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر حسین موسوی نے شہید عارف حسینیؒ سے رفاقت کے ایام کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کئی بار شہیدؒ کی زبانی شہیدؒ کو شہادت کی تمنا کرتے سُنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائدؒ کے زندگی میں 2 ہی اصول تھے، ایک دین سے وابستگی، شہید نے ہمیشہ تاکید کی خود کو ہمیشہ دین سے وابستہ رکھیں، دین سے وابستہ نہیں ہوں گنے تو آپ اوپر نہیں آسکتے، شہیدؒ اکثر کہتے تھے کہ سیاست دین کا محور ہے۔

حسین موسوی نے کہا کہ شہید ہمیشہ اپنے خطاب کا آغاز دین شناسی سے کرتے تھے، درمیان میں حالات حاضرہ بیان کرتے اور آخر میں پھر دینداری کے حوالے سے نصیحت کرتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید حسینیؒ کا دوسرا اصول ولایتِ فقیہ سے رابطہ تھا، قائد شہیدؒ اکثر فرماتے تھے کہ پاکستانی قوم کی بہتری فقط اور فقط ولایتِ فقیہ کی جانب رجوع کرنے میں ہے۔ سید امتیاز حسین شاہ بخاری نے کہا کہ قائد شہیدؒ وہ شخصیت تھی، جس کا شہادت نے خود انتخاب کیا، پاکستان میں ہے وہ واحد شخصیت تھی، جس کے پاس سیاستِ علوی کے اصول و ضوابط عملی جامہ میں موجود تھے، وہ سادگی و انکساری کا پیکر تھے، پس دشمن کی چال چل گئی اور ہم سے عظیم قیادت چھین لی گئی اور رفتہ رفتہ پوری قوم کو کئی حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینیؒ کا ملت پاکستان کے نام خط ہر جوان کیلئے سیاسی ذمہ داری کا تعین کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 809984

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809984/اصغریہ-تحریک-اور-اے-ایس-او-کے-زیر-اہتمام-فکر-شہید-حسینی-سیمینار-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org