QR CodeQR Code

کشمیر میں عوامی احتجاج جاری، پیلیٹ گن سے مزید کشمیری زخمی

11 Aug 2019 00:42

مقبوضہ وادی آزادی کے نعروں سے گونج رہی ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے متعدد کشمیر شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے مقبوضہ وادی میں اٹھنے والی آزادی کی نئی لہر دنیا کے سامنے پیش کی ہے، کشمیری کرفیو توڑ کر گھروں سے باہر نکل آئے ہیں اور مقبوضہ وادی آزادی کے نعروں سے گونج رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔  کشمیر میں عوام بدترین مظالم اور لاکھوں بھارتی فوجیوں کی پروا نہ کرتے ہوئے کرفیو توڑ کر گھروں سے باہر نکل آئے، ہزاروں افراد سری نگر کے علاقے صورہ میں جمع ہو چکے ہیں اور انہوں نے احتجاجی مارچ کیا۔  مقبوضہ وادی آزادی کے نعروں سے گونج رہی ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے متعدد کشمیر شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے مقبوضہ وادی میں اٹھنے والی آزادی کی نئی لہر دنیا کے سامنے پیش کی ہے، کشمیری کرفیو توڑ کر گھروں سے باہر نکل آئے ہیں اور مقبوضہ وادی آزادی کے نعروں سے گونج رہی ہے۔ بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کے دوران کشمیری باشندے سری نگر کے علاقے صورہ میں جمع ہیں گولیوں کی تڑتڑاہٹ  بھی مودی سرکار کے غاصبانہ اقدام پر صدائے احتجاج دبانے میں ناکام ہے، جانباز کشمیری جان ہتھیلی پر رکھ کر پاکستانی پرچم تھامے مسلح قابض فوج کے سامنے ہندوستان مخالف نعرے لگاتے رہے۔ آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی بھرمار نے کشمیریوں کی ہمت اور حوصلہ پست کرنے کی بجائے مزید بڑھا دیا۔


خبر کا کوڈ: 810008

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810008/کشمیر-میں-عوامی-احتجاج-جاری-پیلیٹ-گن-سے-مزید-کشمیری-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org