QR CodeQR Code

ابراہیم بدرالدین الحوثی کا قاتل سعودی عرب ہے، یمنی میڈیا

عبدالملک بدرالدین الحوثی کے بھائی کے قتل میں ملوث دہشتگرد گروہ گرفتار

11 Aug 2019 01:01

اطلاعات کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعاء سے سعودی عرب کی پشت پناہی میں چلنے والے اس دہشتگرد گروہ کے 80 فیصد دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ صنعاء سے گرفتار ہونے والے ابراہیم بدرالدین الحوثی کے قتل میں ملوث دہشتگرد گروہ کا تعلق سعودی عرب کی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ ہے، جس کو یمن کی سابقہ مستعفی حکومت کیساتھ وابستہ ایک عسکریت پسند لیڈ کر رہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعاء سے سعودی عرب کی پشت پناہی میں چلنے والے اس دہشتگرد گروہ کے 80 فیصد دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ ابراہیم بدرالدین الحوثی کی شہادت پر یمنی وزارت داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ قاتلوں کی گرفتاری میں کوئی کوتاہی نہیں برتے گی اور انہیں فی الفور گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے گی، جبکہ انصاراللہ کے سیاسی ونگ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ دہشتگردی کے اس مذموم اقدام کا جارح قوتوں کے خلاف یمنی عوام کے عزم و ارادے میں مضبوطی لانے کے علاوہ کوئی اور اثر نہیں۔ دوسری طرف ابراہیم بدرالدین الحوثی کی شہادت کے فوراً بعد یمن کے دارالحکومت صنعاء میں انصاراللہ نے ہائی الرٹ پوزیشن اعلان کرتے ہوئے پورے شہر میں حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے قاتلوں کی چھان بین کا کام شروع کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 810010

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810010/ابراہیم-بدرالدین-الحوثی-کا-قاتل-سعودی-عرب-ہے-یمنی-میڈیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org