QR CodeQR Code

اوسلو، مسجد النور پر فائرنگ میں ایک نمازی زخمی

11 Aug 2019 11:53

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور شاٹ گن اور پستول سے لیس تھا جس نے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ بھی پہن رکھا تھا، حملہ آور نے مسجد میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی تاہم 3 نمازیوں سے اسے دبوچ لیا۔


اسلام ٹائمز۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو کی مسجد النور پر فائرنگ میں ایک نمازی زخمی ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق النور اسلامک سینٹر پر مقامی وقت کے مطابق 4 بجے مسلح شخص نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک 75 سالہ نمازی زخمی ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور شاٹ گن اور پستول سے لیس تھا جس نے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ بھی پہن رکھا تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور نے مسجد میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی تاہم 3 نمازیوں سے اسے دبوچ لیا۔ مقامی پولیس نے النور اسلامک سینٹر پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسجد پر فائرنگ کرنے والے سفید فام شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں بھی مسجد پر فائرنگ کا اسی طرح کا واقعہ رواں برس مارچ میں پیش آیا تھا جس میں 50 نمازی شہید اور 39 زخمی ہوگئے تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 810057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810057/اوسلو-مسجد-النور-پر-فائرنگ-میں-ایک-نمازی-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org