QR CodeQR Code

علامہ باقر زیدی کی وفد کے ہمراہ کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن سے ملاقات

11 Aug 2019 15:50

ملاقات میں ایام عزاء سے قبل ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کے ساتھ تنظیم کے نمائندوں کا رابطہ یقینی بنانے پر اتفاق بھی ہوا۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے مطالبہ کیا کہ ملت جعفریہ کے عمائدین پر شیڈول فور پر نظر ثانی کی جائے گی، جس پر تجدید نظر کی کراچی پولیس چیف نے یقین دہانی کرائی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے وفد کے ہمراہ کراچی پولیس چیف اے آئی جی غلام نبی میمن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی رابطہ کا فروغ بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، مجلس وحدت مسلمین اور کراچی پولیس کے مابین رابطہ بڑھانے کے لئے فوکل پرسنز کا تعین بھی کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے کراچی پولیس چیف سے مطالبہ کیا کہ ملت جعفریہ کے عمائدین پر شیڈول فور پر نظر ثانی کی جائے گی، جس پر تجدید نظر کی کراچی پولیس چیف نے یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں ایام عزاء سے قبل ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کے ساتھ تنظیم کے نمائندوں کا رابطہ یقینی بنانے پر اتفاق بھی ہوا۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری اور علامہ مبشر حسن بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 810089

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810089/علامہ-باقر-زیدی-کی-وفد-کے-ہمراہ-کراچی-پولیس-چیف-غلام-نبی-میمن-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org