0
Sunday 11 Aug 2019 15:56

بارش کے بعد کراچی کی بدترین صورتحال کی ذمہ دار پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہیں، علامہ مبشر حسن

بارش کے بعد کراچی کی بدترین صورتحال کی ذمہ دار پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہیں، علامہ مبشر حسن
اسلام ٹائمز۔ بارش کے بعد شہر قائد کی موجودہ بدترین صورتحال کی ذمہ دار پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ ہیں، گذشتہ تین دہائیوں سے حکومت میں رہنے والی ان دونوں جماعتوں کی کرپشن اور نااہلی کی وجہ شہر کو بدترین حالات کا سامنا ہے، دو روز کی بارش نے تمام حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن نے وحدت ہاؤس کراچی سے میڈیا کو جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بارش کی پیشگی اطلاع کے باوجود سندھ حکومت اور شہری حکومت نے بروقت اقدامات نہیں کئے، مختلف علاقوں خصوصاً ملیر، لانڈھی، کورنگی اور دیگر میں نالوں کی صفائی کے بعد گندا فضلہ سڑکوں پر چھوڑ دیا گیا جو کہ شدید بارش کے بعد واپس نالوں میں رہائشی مکانات میں داخل ہوگیا ہے۔

علامہ مبشر حسن نے کہا کہ سندھ اور بلدیاتی حکومت کی نااہلی کے سبب وبائی امراض پھیلنے کے شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں نکاسی آب کا مؤثر نظام نا ہونے کے سبب شہر میں جگہ جگہ برساتی پانی کھڑا ہے، جس سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید دشواری لاحق ہے، 70 برس گزر جانے کے باوجود ہمارے بلدیاتی ادارے بارشوں کے بعد کی صورت حال کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت سے محروم ہیں، اربوں روپے کے بجٹ ہڑپ کرجانے والی حکومتیں شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی بھی اہلیت نہیں رکھتیں۔
خبر کا کوڈ : 810091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش