0
Sunday 11 Aug 2019 16:02

خیبر پختونخوا کے بعض قبائلی علاقوں میں آج عیدالاضحٰی منائی جا رہی ہے

خیبر پختونخوا کے بعض قبائلی علاقوں میں آج عیدالاضحٰی منائی جا رہی ہے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع مہمند، باجوڑ اور خیبر کے بعض علاقوں میں آج عیدالاضحٰی ساتھ منائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے کھجوری (قمبر خیل) میں عیدالاضحٰی کی نماز ادا کی گئی جس کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی دی گئی۔ واضح رہے کہ علاقہ کھجوری تحصیل باڑہ میں واقع ہے جہاں کے لوگ عموماً ہر سال سعودی عرب کے ساتھ عید مناتے ہیں۔ اسی طرح باجوڑ کے ناوی ڈنڈ، صدیق آباد اور واڑہ ماموند کے علاوہ ضلع مہمند میں یکہ غونڈ اور پڑانگ غار کے علاوہ تمام علاقوں جبکہ ضلع شب قدر کے بعض علاقوں خواجہ وس، مٹہ مغل خی اور منڈا میں بھی عیدالاضحٰی منائی جا رہی ہے۔ ان علاقوں میں عوام کی اکثریت ہر سال سعودی عرب کے ساتھ روزہ رکھتے اور عیدین مناتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے اور بڑے اجتماعات حرمین شریفین میں ہوئے جہاں لاکھوں مسلمانوں نے عید کی نماز اور سنت ابراہیمی ادا کی۔ دوسری جانب پاکستان بھر میں عیدالاضحٰی کل بروز پیر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ عید گاہوں، مساجد اور کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوں گے جہاں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 810092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش