QR CodeQR Code

ہم 14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر شاندار انداز میں منائیں گے، میئر کراچی

11 Aug 2019 16:21

ایک بیان میں میئر وسیم اختر نے مزید کہا کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا پاکستان کے عوام کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور تحریک کی حمایت جاری رکھیں گے، جیسا ہمارے لئے پاکستان ہے اسی طرح ہمارے لئے کشمیر بھی ہے، ہم پاکستان کی طرح کشمیر کو بھی عزیز رکھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کشمیر ہمارے لئے بہت اہم ہے، 14 اگست کے موقع پر یوم یکجہتی کشمیر شاندار انداز میں منایا جائے گا، کراچی کے شہری اپنے گھروں، دکانوں، دفاتر اور گاڑیوں پر پاکستانی پرچم کے ساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی لگائیں گے۔ ایک بیان میں میئر وسیم اختر نے مزید کہا کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا پاکستان کے عوام کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور تحریک کی حمایت جاری رکھیں گے، ہم 14 اگست کو یوم پاکستان کے موقع پر یوم یکجہتی کشمیر شاندار انداز میں منائیں گے اور کراچی کے عوام اس میں بھرپور حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیسا ہمارے لئے پاکستان ہے اسی طرح ہمارے لئے کشمیر بھی ہے، ہم پاکستان کی طرح کشمیر کو بھی عزیز رکھتے ہیں۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ 14 اگست کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مرکزی دفتر سمیت تمام دفاتر میں پاکستانی پرچم کے ساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی لہرایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 810096

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810096/ہم-14-اگست-کو-یوم-یکجہتی-کشمیر-شاندار-انداز-میں-منائیں-گے-میئر-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org