QR CodeQR Code

کشمیر میں بھارتی بربریت نے آر ایس ایس کو دنیا کےسامنے بےنقاب کردیا، وزیراعظم

11 Aug 2019 16:23

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کریک ڈاؤن اور کشمریوں کا قتل عام نازی پارٹی کی نظریات سے متاثر راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نظریہ کے مطابق ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے ذریعے جغرافیہ تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کریک ڈاؤن اور کشمریوں کا قتل عام نازی پارٹی کی نظریات سے متاثر راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نظریہ کے مطابق ہو رہا ہے جو دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے اور اس کا مقصد نسل کشی کے ذریعے کشمیر کا جغرافیہ تبدیلی یعنی مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے، یہاں سوال یہ ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں وہ سب ہوتا دیکھے گی جو ہٹلر نے میونخ میں کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈر ہے آر ایس ایس، نازی پارٹی کا نظریہ کشمیر میں رکنے والا نہیں اور یہ رکنے کے بجائے ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں کی علیحدگی کی وجہ بنے گا اور آخرکار اسے پاکستان کو نشانہ بنایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 810097

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810097/کشمیر-میں-بھارتی-بربریت-نے-آر-ایس-کو-دنیا-کےسامنے-بےنقاب-کردیا-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org