1
Sunday 11 Aug 2019 16:33

ایران مشکل گھڑی میں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا، علی لاریجانی

ایران مشکل گھڑی میں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا، علی لاریجانی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے ایران کی مجلس شورای اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اس موقع اسد قیصر نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو آئندہ ہونیوالی اسپیکر کانفرنس کے ایجنڈے میں رکھا جائے۔ اسپیکر اسد قیصر نے علی لاریجانی کو بھارتی مظالم سے آگاہ کیا، دونوں رہنماؤں نے عالمی فورمز پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق علی لاریجانی نے کہا کہ پاکستان ایران کا برادر ملک ہے، مشکل اور مظلومیت کی اس گھڑی میں ایران کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا، ایران کشمیر کے معاملے پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے، مسئلہ کشمیر کا حل فوجی نہیں، اس تنازع کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیئے، ایران کشمیر کے حوالے سے کسی بھی قسم کے مصالحتی کردار کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت نے کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے، توقع ہے ایران عالمی سطح پر بھرپور کردار ادا کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 810101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش