QR CodeQR Code

پاراچنار، یوم عرفہ کی مناسبت سے مجالس اور اجتماعی دعاؤں کا انعقاد

11 Aug 2019 16:57

یوم عرفہ کی مناسبت سے اکثر امام بارگاہوں اور مساجد میں دعائے عرفہ امام حسین علیہ السلام کی تلاوت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں بڑی تعداد میں محبین اہلبیت نے شرکت فرمائی۔ اس موقع پر دنیائے اسلام خصوصاً کشمیر اور فلسطین کی آزادی نیز امریکہ، اسرائیل اور انکے زر خرید غلام آل سعود کی نابودی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ عرفہ کے دن کی مناسبت سے آج پاراچنار شہر سمیت اکثر دیہاتوں میں مجالس اور اجتماعی دعا کا انعقاد کیا گیا۔ جناب مسلم ابن عقیل کی شہادت کی مناسبت سے آج دن دو بجے کے بعد مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر علمائے کرام نے فلسفہ حج، حج اور عرفہ کے اعمال کے علاوہ سیرت اہلبیت علیھم السلام بالخصوص مسلم ابن عقیل علیہ السلام کی زندگی اور شہادت کے واقعات ذکر کئے۔ مجالس عزا کے علاوہ یوم عرفہ کی مناسبت سے اکثر امام بارگاہوں، مساجد نیز جگہ جگہ انفرادی طور پر گھروں میں دعائے عرفہ امام حسین علیہ السلام کی تلاوت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں بڑی تعداد میں محبین اہلبیت نے شرکت فرمائی۔ اس موقع پر دنیائے اسلام خصوصاً کشمیر اور فلسطین کی آزادی نیز امریکہ، اسرائیل اور انکے زر خرید غلام آل سعود کی نابودی کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 810104

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810104/پاراچنار-یوم-عرفہ-کی-مناسبت-سے-مجالس-اور-اجتماعی-دعاؤں-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org