QR CodeQR Code

میئر کراچی کا شہر کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ

11 Aug 2019 17:15

شاہراہ فیصل پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ پاک فوج سے درخواست ہے کہ متاثرہ علاقوں میں جائے، سندھ حکومت اور اس کے ادارے مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، کراچی میں کسی کو دلچسپی نہیں ہے، کراچی کو لاوارث چھوڑ دیا گیا۔


میئر کراچی وسیم اختر نے وزیراعلیٰ سندھ سے کراچی کو آفت زدہ شہر قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی کی شاہراہ فیصل پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی ڈوبا ہوا ہے، کس کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے، شہرکو کوئی دیکھنے والا نہیں، کراچی کا پیسہ اسی پر لگنا چاہیے، حکومت سندھ کو شہر قائد کا درد نہیں ہے، میرے پاس اتھارٹی نہیں، جس کے پاس ہے وہ ایکشن بھی تولے۔ میئر کراچی نے کہا میرے پاس کوئی اختیارات نہیں، کراچی 95 فیصد ریونیو دیتا ہے،اسے بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کراچی کو آفت زدہ شہر قرار دیا جائے، سب کی منتیں کرکر کے تھک گیا ہوں اور کیا کروں میں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج سے درخواست ہے کہ متاثرہ علاقوں میں جائے، سندھ حکومت اور اس کے ادارے مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، کراچی میں کسی کو دلچسپی نہیں ہے، کراچی کو لاوارث چھوڑ دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 810107

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810107/میئر-کراچی-کا-شہر-کو-آفت-زدہ-قرار-دینے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org