QR CodeQR Code

شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے لاہور پولیس کا فلیگ مارچ

11 Aug 2019 19:09

فلیگ مارچ کا مقصد عوام الناس کو احساس تحفظ کی فضا کو اجاگر کرتے ہوئے اس تاثر کو عام کرنا ہے کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں پنجاب پولیس پوری طاقت و وسائل کے ساتھ ان کی حفاظت کیلئے مستعد اور ہائی الرٹ ہے


اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں شہریوں میں احساس تحفظ کی فضا برقرار رکھنے کیلئے ڈی پی اوز کی زیر نگرانی پولیس افسران و اہلکاروں نے فلیگ مارچز میں حصہ لیا، ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سے شروع ہونیوالے ان مارچز میں پولیس افسران، پولیس موبائلز، ٹریفک پولیس اور ایلیٹ پولیس فورس کے افسران و اہلکار کی بڑی تعداد موجود تھی۔

فلیگ مارچ کا مقصد عوام الناس کو احساس تحفظ کی فضا کو اجاگر کرتے ہوئے اس تاثر کو عام کرنا ہے کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں پنجاب پولیس پوری طاقت و وسائل کے ساتھ ان کی حفاظت کیلئے مستعد اور ہائی الرٹ ہے، مذہبی تہوار ہوں یا قومی تہوار، پولیس کے افسران و اہلکار عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن عامہ کے قیام کیلئے پوری محنت و ایمانداری کے ساتھ فرائض سرانجام دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 810115

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810115/شہریوں-میں-احساس-تحفظ-پیدا-کرنے-کیلئے-لاہور-پولیس-کا-فلیگ-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org