0
Sunday 11 Aug 2019 19:19

مسئلہ کشمیر کے معاملے پر دوست ممالک سمیت سب سے رابطے کر رہے ہیں، چودھر سرور

مسئلہ کشمیر کے معاملے پر دوست ممالک سمیت سب سے رابطے کر رہے ہیں، چودھر سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ بھارت کشیدگی کے ذریعے افغان امن عمل اور کرتار پور راہداری منصوبے کیخلاف سازشیں کر رہا ہے کیونکہ افغانستان میں امن کو بھارت پاکستان کیخلاف اپنے اقدام کے راستہ میں رکاوٹ سمجھتا ہے، مسئلہ کشمیر کے معاملے پر دوست ممالک سمیت سب سے رابطے کر رہے ہیں، اپوزیشن نیب یا احتساب کے کسی اور ادارے کی کارروائیوں کو انتقامی کارروائی قرار دینے کی بجائے عدالتوں میں اپنی بے گناہی ثابت کریں، حکومت کرپشن کے خاتمے کیلئے کام کرنیوالے ہر ادارے کیساتھ ہیں ہم حقیقی معنوں میں اداروں کو مضبوط کر رہے ہیں، لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں بھی اورسیز پاکستانیوں کے کیسوں کا فیصلہ 6 ماہ کے اندر ہو جائے گا، حکومت کو اپوزیشن کے کسی احتجاج سے کوئی خطرہ نہیں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریں گی۔

چودھری محمد سرور نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف کیا کچھ کر رہا ہے، افغانستان میں امن قائم ہونے سے بھارت اپنے عزائم میں ناکام ہو سکتا ہے، اس لئے وہ پاکستان کیساتھ کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے اور کشمیریوں پر مظالم کر کے خطے میں امن کو تباہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی حکومت کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں پوری دنیا میں لڑ رہی ہے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ چین بھی کامیاب رہا ہے اور میں بھی خود روزانہ کی بنیاد پر امریکی، برطانوی اور یورپی اراکین پارلیمنٹ کیساتھ رابطے کر رہا ہوں۔ بھارت بندوق اور گولی کی طاقت سے کشمیریوں کی آواز کسی صورت دبا نہیں سکے گا۔ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، اور آج نہیں تو کل ضرور کشمیر آزاد ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 810116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش