0
Sunday 11 Aug 2019 19:53

کراچی میں طوفانی بارشیں، مختلف حادثات میں 14 افراد جاں بحق

کراچی میں طوفانی بارشیں، مختلف حادثات میں 14 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں 2 روز کے دوران طوفانی بارش کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سمیت مختلف حادثات میں خاتون سمیت 14 افراد جاں بحق ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں 2 روزہ بارش کے دوران کرنٹ لگنے سمیت مختلف حادثات میں خاتون سمیت 14 افراد جان کی بازی ہار گئے، سولجر بازار میں 17 سالہ نوجوان، اورنگی ٹاؤن سیکٹر فور ای میں کرنٹ لگنے سے 28 سالہ شہباز، لانڈھی بھینس کالونی میں ہفتہ بازار کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، جبکہ میٹھادر کامل گلی میں کرنٹ لگنے سے 35 سالہ محمد عمر، منگھوپیر میانوالی کالونی میں کرنٹ لگنے سے 25 سالہ رئیس نواب جاں بحق ہوا، اورنگی ٹاؤن میٹرو سینما کے قریب کرنٹ لگنے سے خاتون جھلس کر ہلاک ہوئی۔

بلدیہ نیول پولیس کوارٹر میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر 7 سالہ بچی جاں بحق ہوئی، لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں بلندی سے گر کر 17 سالہ دانش، قصبہ کالونی شاہین ہوٹل کے قریب گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 18 سالہ محمد فائض جاں بحق ہوا، کیماڑی بھٹہ ولیج میں مکان کی چھت گری، جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوا، ڈیفنس خیابان شاہین سگنل پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، بن قاسم، باڑے کی دیوار گرنے سے 45 سالہ امان اللہ جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 810121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش