0
Monday 12 Aug 2019 00:28

یافث نوید ہاشمی کی رہائی کیلئے تیسرے روز بھی ملتان میں احتجاجی ریلی اور دھرنا

یافث نوید ہاشمی کی رہائی کیلئے تیسرے روز بھی ملتان میں احتجاجی ریلی اور دھرنا
اسلام ٹائمز۔ معروف قانون دان، سابق نائب صدر ہائیکورٹ بار یافث نوید ہاشمی کی بازیابی کے لیے تیسرے روز بھی ملتان میں دُعائے عرفہ کے بعد جامع مسجد حیدریہ سے 6 نمبر چونگی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں خواتین، بچوں اور مرد حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے 6 نمبر چونگی پر دھرنا دیا، جس کی وجہ سے دونوں اطراف کی ٹریفک بلاک ہوگئی، ریلی سے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان محمد قاسم شمسی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب سلیم عباس صدیقی، یافث نوید ہاشمی کے بھائی قارب نوید ہاشمی، جامعہ شہید مطہری کے پرنسپل قاضی نادر حسین علوی، شعیب نقوی اور دیگر نے خطاب کیا۔

ریلی کے شرکاء نے مغوی یافث نوید ہاشمی کی تصاویر اُٹھا رکھی تھیں، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ یافث نوید ہاشمی اس ملک کا پُرامن شہری ہے، حکومت اور سکیورٹی ادارے ان کی بحفاظت بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں، یافث نوید ہاشمی کی جبری گمشدگی سے تاثر ملتا ہے کہ اس ملک میں جنگل کا قانون ہے، ملک پہلے مقبوضہ کشمیر جیسے بحران کا شکار ہے، اگر یافث نوہد ہاشمی کی فی الفور بازیاب نہ کرایا گیا تو ہم عید والے دن بھی یوم احتجاج منائیں گے۔ دھرنا دو گھنٹے سے زائد وقت جاری رہا، دھرنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، دھرنے کے اختتام پر اعلان کیا گیا کہ کل بروز عید الاضحیٰ نماز عید کے بعد 8 بجے صبح امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہاراں والا سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 810155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش