0
Monday 12 Aug 2019 01:30

ملتان، آئی ایس او کے مرکزی صدر کی یافث نوید ہاشمی کے اہلخانہ سے ملاقات، ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی

ملتان، آئی ایس او کے مرکزی صدر کی یافث نوید ہاشمی کے اہلخانہ سے ملاقات، ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محمد قاسم شمسی نے دورہ ملتان کے دوران وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے جبری گمشدہ ہونے والے، سابق مرکزی صدر آئی ایس او یافث نوید ہاشمی کے گھر پر اُن کے اہلخانہ سے ملاقات کی، وفد میں سابق مرکزی جنرل سیکرٹری جواد جعفری، سابق ڈویژنل صدر فرخ مہدی، موجودہ ڈویژنل صدر عاطف حسن اور شعیب حیدر شریک تھے۔ اس موقع پر یافث نوید ہاشمی کے بھائی قارب نوید ہاشمی اور اُن کے بیٹے یعسوب ہاشمی بھی موجود تھے، محمد قاسم شمسی نے اہلخانہ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پوری قوم یافث نوید ہاشمی کے ساتھ ہے، ہم اُس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جب تک یافث نوید ہاشمی کو رہا نہیں کیا جاتا، اُنہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب سے آواز بلند کرنا اور اُس کے بعد ہم پورے ملک میں احتجاج کی کال دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 810157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب