QR CodeQR Code

پاراچنار، مرکزی عید گاہ سمیت بیسیوں مقامات پر نماز عید کی ادائیگی

12 Aug 2019 15:14

سینکڑوں مقامات پر نماز عید ادا کی گئی۔ تاہم علاقے کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ پاراچنار میں ہوا۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں عوام نے قائم مقام پیش امام مولانا ارمان علی صاحب کی امامت میں نماز عید ادا کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پورے ملک کی طرح ضلع کرم میں بھی عید قربان پورے مذھبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر کرم بھر میں نماز عید کا اہتمام کیا گیا۔ سینکڑوں مقامات پر نماز عید ادا کی گئی۔ تاہم علاقے کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ پاراچنار میں ہوا۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں عوام نے قائم مقام پیش امام مولانا ارمان علی صاحب کی اقتداء میں نماز عید ادا کی گئی۔ اسکے علاوہ بیسیوں دیگر مقامات پر بھی چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ جن میں قبادشاہ خیل، سمیر عباس، کنڈے عباس، کڑمان، کنج علی زئی، پیواڑ، شلوزان، لقمان خیل، کراخیلہ، کچکینہ، بوڑکی، شنگک، نستی کوٹ وغیر قابل ذکر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 810191

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810191/پاراچنار-مرکزی-عید-گاہ-سمیت-بیسیوں-مقامات-پر-نماز-کی-ادائیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org