QR CodeQR Code

خلیج فارس میں ہر قسم کی اسرائیلی موجودگی کے خلاف ہیں، عراق

12 Aug 2019 17:32

عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ خلیج فارس میں کسی بھی بہانے سے اسرائیلی موجودگی عراق کے لئے ناقابل قبول ہے، چاہے وہ خلیج فارس میں کشتیرانی کی حفاظت کی خاطر ہی کیوں نہ ہو۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ عراق، خلیج فارس میں اسرائیل کی کسی بھی قسم کی موجودگی کے خلاف ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ان کا ملک، خلیج فارس میں غاصب صیہونی رژیم کی کسی بھی قسم کی موجودگی کے خلاف ہے، چاہے وہ خلیج فارس میں کشتیرانی کی حفاظت کی خاطر ہی کیوں نہ ہو۔

عراق کے وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ خلیج فارس کے اردگرد کے ممالک خلیج فارس میں کشتیرانی کی حفاظت کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ محمد علی الحکیم نے لکھا کہ عراق، خطے میں گفتگو کے ذریعے تناؤ کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ خطے میں مغربی افواج کی موجودگی صرف اور صرف تناؤ میں اضافے کا باعث ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ "یسرائیل کاٹز" نے کچھ ہی دن پہلے کہا تھا کہ اسرائیل، خلیج فارس میں قائم امریکی اتحاد میں شمولیت کے لئے اپنی افواج بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 810197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810197/خلیج-فارس-میں-ہر-قسم-کی-اسرائیلی-موجودگی-کے-خلاف-ہیں-عراق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org